Thu Nov 19, 2026

جنگی کارروائیاں ختم کئے بغیر ایرانی ایٹمی تنصیبات کا معائنہ نہیں کیا جاسکتا، ایران، روس، چین ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی ایم کیو 9 ڈرون مار گرایا اسرائیلی فوج کی مشرقی علاقوں کی جانب پیش قدمی، غزہ میں ایک فلسطینی شہید، متعدد زخمی بلاول باتیں نہیں خیبر پختونخوا میں اپنا گورنر ہٹاکر پہلا قدم بڑھائیں، سینیٹر علامہ راجا ناصر لبنان، حزب اللہ اور تحریکِ امل کا مشترکہ اجلاس، اسرائیلی حملوں کے خاتمے اور ملکی خودمختاری کے تحفظ پر زور امریکا میں سائبر حملوں میں اضافہ، اہم تنصیبات نشانے پر، امریکی وزیر داخلی سلامتی کا اعتراف علماء کو پاگل پن پر مبنی سزائیں سنائی گئیں، الوفاق بحرین پاکستان کا فتح 3 سپر سونک کروز میزائل کا تجربہ یمنی فوج کا سعودیہ پر جوابی میزائل حملہ امریکی وزیر خارجہ نے ایران کے ڈرٹی بم حملے سے متعلق اپنے ہی میڈیا کی رپورٹس کو جھٹلادیا بحرین میں شیعہ علماء کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرے آیت اللہ وحید خراسانی حوزہ میں فقہ و اصول کے تدریسی شعبے کا اہم ستون تھے، ولی امر مسلمین آبنائے ہرمز میں اماراتی بحری جہاز پر حملہ، 11 افراد زخمی مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا بلاول بھٹو کی نااہلی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے، رانا ثنا اللہ

روزانہ کی خبریں

حضرت آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانیؒ کے انتقال پر رہبرِ معظم کا تعزیتی پیغام

*حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کے تعزیتی پیغام کا متن درج ذیل ہے:*

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
حوزۂ علمیہ کے عظیم استاد، حضرت آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانیؒ کے انتقال کی خبر موصول ہوئی۔ وہ حوزۂ علمیہ میں فقہ و اصول کی تعلیم کے بنیادی ستونوں میں شمار ہوتے تھے۔ گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران ان کے روزانہ منعقد ہونے والے دونوں دروس، حوزۂ علمیہ کے اہم ترین علمی حلقوں میں سے تھے۔

ان دروس میں خود ان کی تحقیقی صلاحیتوں کے علاوہ، نجف اشرف کے حوزۂ علمیہ کے حالیہ ادوار کے بعض ممتاز علماء کے نظریات پر سنجیدہ، گہری اور قدرشناسانہ توجہ، نیز ان پر ان کی بھرپور دسترس بھی نمایاں طور پر نظر آتی تھی۔ یہ تمام خصوصیات جب اس بزرگ استاد کے شائستہ، منظم اور مضبوط طرزِ بیان کے ساتھ یکجا ہوتیں تو ان کا ہر درس اہلِ علم و فضل کے لیے ایک نہایت مفید اور قیمتی علمی سرمایہ بن جاتا تھا۔

آج حوزۂ علمیہ قم کے بہت سے مدرسین اور فضلاء، بلکہ ملک کے دیگر حوزاتِ علمیہ کے اساتذہ اور مختلف شہروں کے متعدد علماء بھی اپنے علمی حالات میں اس بات کو باعثِ افتخار سمجھتے ہیں کہ انہیں اس بزرگ استاد کے درس میں شرکت کا شرف حاصل رہا ہے۔ سبھی لوگ تحسین کے ساتھ اس بات کا ذکر کرتے ہیں کہ ان کے کلام اور طرزِ عمل میں اہلِ بیتِ عصمت و طہارت علیہم صلوات اللہ و سلامہ کے ساتھ والہانہ وابستگی کا عنصر نہایت نمایاں اور خالص صورت میں جلوہ گر تھا۔ بلاشبہ، شریعت اور مذہب کی خدمت میں مسلسل اور طویل جدوجہد کے باعث ان بزرگوار کا اہلِ ایمان اور حوزاتِ علمیہ پر بہت بڑا حق ہے، جسے سب کو یاد رکھنا اور اس پر شکر گزار ہونا چاہیے۔

میں اس عظیم مصیبت پر اپنے آقا و مولا حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، حوزاتِ علمیہ، تمام اہلِ ایمان اور بالخصوص ان کے معزز خاندان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں، اور بارگاہِ الہٰی میں دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔

*سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای*
۲۶ آبان ۱۴۰۵ ھ ش

مزید پڑھیے

Most Popular