
واشنگٹن: امریکی ریاست ورجینیا کے ایک اسٹور میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔ ریاست ورجینیا کے شہر چیسی پیک کے ایک اسٹور میں گھس کر مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔ اسٹور سے ایمرجنسی کال موصول ہوتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیا تھا۔


































