
برسلز: یوکرین کی جنگ نے یورپی یونین کی دفاعی صلاحیتوں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے برسلز میں یورپین ڈیفنس ایجنسی کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کیا اور کہاکہ سرمایہ کاری میں کمی کی وجہ سے یورپی یونین کا دفاعی ذخیرہ تقریباً خالی ہے۔ ہمارے پاس اہم دفاعی صلاحیتوں کا فقدان ہے۔ یوکرین جنگ نے یورپی یونین کی اپنے دفاعی طاقت کی جانب توجہ دلائی ہے۔ جو سرد جنگ کے خاتمے کے بعد برسوں سے کم سرمایہ کاری کا شکار تھی۔ ہمیں خطرات یعنی حقیقی خطرات کا سامنا ہے۔ ہمیں سالوں کے کم خرچ کی تلافی کرنی ہوگی۔ یورپ کو اپنی سلامتی کے لیے مزید ذمہ داری اٹھانے کی ضرورت ہے۔اسے صرف یوکرین کی جنگ پر نظر نہیں ڈالنا چاہیے بلکہ مستقبل کے خطرات کا سامنا کرنے پر غور کرنا چاہیے۔


































