Fri Oct 09, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

پاک، افغان، ترکمانستان پاور منصوبے پر کام شروع کرنے کو تیار ہیں، افغانستان

کابل : افغانستان نے پاک، ترکمانستان، افغان پاور منصوبے پر کام شروع کرنے کیلئے آمادگی کا اظہار کر دیا۔ کابل میں پاکستانی وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کی قیادت میں پاکستانی وفد نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان سامان، مسافروں کی آمد و رفت، تجارتی مسائل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ افغان وزیر خارجہ نے سیاسی تعلقات، اقتصادی ترقی، سلامتی سے متعلق اپنا مؤقف بھی واضح کیا، امیر خان متقی کا کہنا تھا کہ پاک افغان تعلقات خطے کے عوام کے لیے سودمند ہیں۔ ملاقات میں پاکستان میں قید افغان قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر بھی بات کی گئی۔پاکستانی وفد نے ویزوں کے اجراء، تجارت، ٹرانزٹ میں سہولت کی فراہمی کیلئے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular