
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے ابوظہبی میں مقیم غیرملکیوں اور وزٹ پر آنے والوں کے لیے سول میرج کا نیا قانون متعارف کرادیا۔ نئے قانون کے تحت سول میرج کی کارروائی کے لیے 4 شرائط پوری کرنا ہوں گی۔پہلی شرط یہ ہے کہ دلہا اور دلہن کی کم از کم عمر 18 برس ہو۔ اس کی تصدیق متعلقہ ملک سے جاری سرکاری دستاویز کے ذریعے کی جائے گی۔ دلہا دلہن کوجج کے سامنے شادی کی منظوری کا اعلان کرنا ہوگا۔ اس بات کا اطمینان بھی کیا جائے گا کہ شادی کے سلسلے میں فریقین میں سے کسی ایک کی منظوری کی راہ میں کوئی قانونی رکاوٹ حائل نہیں ہے۔ تیسری شرط شادی سے متعلق اقرار نامے میں دلہا دلہن دونوں کے دستخط ضروری ہوں گے۔ ابوظہبی جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ نے عربی، انگریزی، روسی، چینی اور اسپینی زبانوں میں شادی کی کارروائی کی تکمیل کےلیے سول میرج سروس شروع کی ہے۔


































