Mon Nov 23, 2026

ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ غیر مجاز راستے سے گزرنے کی کوشش، آبنائے ہرمز میں دو سپر ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے جنگ ختم نہیں ہوئی کہ دوبارہ شروع کرنے کی دھمکی دی جا رہی ہے، ایرانی میڈیا کا ٹرمپ کو جواب معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال پر جنگ دوبارہ شروع کردینگے، ٹرمپ کی ایران کو دھمکی مشہد میں چاقوؤں سے پولیس اہلکاروں پر حملہ، دونوں حملہ آور قابو کر لیے گئے ایران سے ایٹمی تعاون جاری رکھیں گے، روس کا اعلان اسرائیل کا امداد تقسیم کرنیوالی گاڑی پر حملہ، 3 فلسطینی شہید، متعدد زخمی مکہ مکرمہ کو یمن سے نہیں سعودی حکمرانوں سے خطرہ ہے، ترجمان یمنی فوج ایران کا بحرین میں امریکی اڈوں پر جوابی حملہ، بھاری نقصان افزودہ یورینیم کے ذخائر کو ایران سے باہر نہیں بھیجا جائے گا، عباس عراقچی ایرانی فوج نے امریکی ایف 16 لڑاکا طیارے کو میزائل سے نشانہ بنایا قطر نے ایران امریکا ثالثی کی کوششیں پھر شروع کردیں امریکی صدر مایوسی کا شکار، ایران میں حکومت کی تبدیلی غیر اہم قرار

روزانہ کی خبریں

جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی

برلن: جرمنی کی پارلیمان نے انٹیلی جنس اداروں کے اختیارات میں دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے بعد کی سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دے دی۔
اصلاحات کی منظوری کے تحت خفیہ ادارے صرف معلومات اکٹھی کرنے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ کارروائیاں بھی کر سکیں گے، نئے قانون کے تحت جرمنی کے داخلی انٹیلی جنس ادارے کو مخصوص خطرات کی صورت میں خفیہ اقدامات کا اختیار حاصل ہو جائے گا۔
ان میں چوری شدہ ڈیٹا حذف کرنا، دھماکہ خیز مواد یا ہتھیاروں کو غیر مؤثر بنانا اور سائبر حملوں کے دوران ڈیٹا کے بہاؤ کو روکنا شامل ہے، قانون کے مطابق سخت شرائط اور پیشگی منظوری کی صورت میں انٹیلی جنس اہلکار خفیہ طور پر گھروں میں داخل بھی ہو سکیں گے۔ بعض محدود حالات میں 16 اور 17 سال کے نوجوانوں کو مخبر کے طور پر استعمال کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔
جرمنی کے وزیر داخلہ الیگزینڈر ڈوبرنڈٹ نے اس قانون کو صدی کی اصلاحات قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے سائبر حملوں، تخریب کاری اور دیگر ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے نئے اختیارات ضروری ہیں۔
جرمن پارلیمان کے ایوان زیریں نے قانون کی منظوری دی تو حکمران جماعتوں نے حمایت کی جبکہ انتہائی دائیں اور بائیں بازو کی جماعتوں نے اس کی مخالفت کی، قانون کے نافذ ہونے سے قبل ایوان بالا کی منظوری بھی درکار ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular