Sun Nov 22, 2026

ایران سے ایٹمی تعاون جاری رکھیں گے، روس کا اعلان اسرائیل کا امداد تقسیم کرنیوالی گاڑی پر حملہ، 3 فلسطینی شہید، متعدد زخمی مکہ مکرمہ کو یمن سے نہیں سعودی حکمرانوں سے خطرہ ہے، ترجمان یمنی فوج ایران کا بحرین میں امریکی اڈوں پر جوابی حملہ، بھاری نقصان افزودہ یورینیم کے ذخائر کو ایران سے باہر نہیں بھیجا جائے گا، عباس عراقچی ایرانی فوج نے امریکی ایف 16 لڑاکا طیارے کو میزائل سے نشانہ بنایا قطر نے ایران امریکا ثالثی کی کوششیں پھر شروع کردیں امریکی صدر مایوسی کا شکار، ایران میں حکومت کی تبدیلی غیر اہم قرار بصرہ، پاور پلانٹ میں دھماکے کے بعد آگ، 4 افراد جاں بحق، 30 زخمی ایران تنازعہ اگلے سال تک جاری رہا تو امریکی فوج کی جنگی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے، سینٹکام لبنان میں پیجر حملے، موساد کے سابق سربراہ کیخلاف مقدمہ درج دشمن ایران کو جھکانے کا خواب ہی دیکھتا رہے گا، ایرانی صدر پاکستانی سفیر طاہر اندرابی کی اسرائیلی سفیر سے ملاقات، دفتر خارجہ کی وضاحتیں امریکا ایران کے خلاف دیگر ممالک کو متحد کرنے کی صلاحیت کھو چکا ہے، محمد مخبر عراقی شہر جرف الصخر پر عراقی فوج کا کنٹرول، کتائب حزب اللہ کا انخلاء شروع

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کا امداد تقسیم کرنیوالی گاڑی پر حملہ، 3 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

Mourners attend the funeral of Palestinians who were killed in an Israeli airstrike on a vehicle, according to medics, at Al-Shifa Hospital in Gaza City, November 21, 2026. REUTERS/Dawoud Abu Alkas

غزہ : امدادی گاڑی پر ڈرون حملے سمیت اسرائیلی کارروائیوں میں مزید 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی کر دیے گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ شہر کے علاقے تل الہوا میں بے گھر فلسطینیوں کے لیے غذائی امداد لے جانے والی گاڑی کو اسرائیلی ڈرون نے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
شمالی غزہ میں جبالیا پناہ گزین کیمپ کے قریب حلاوہ بے گھر افراد کے کیمپ میں اسرائیلی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔ جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس کے المواصی میں سائیکل پر سوار ایک نوجوان کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس سے 3 افراد زخمی ہوئے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اکتوبر 2025ء میں جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد سے اب تک 1671 فلسطینی شہید ہو چُکے ہیں، جبکہ 3 سال سے جاری اسرائیلی جنگ میں مجموعی شہادتوں کی تعداد 74 ہزار 736 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
سردی اور بارشوں نے غزہ میں انسانی بحران مزید سنگین کر دیا ہے، جب کہ عالمی ادارہ برائے مہاجرت کے مطابق اسرائیلی پابندیوں کے باعث 1 لاکھ سے زائد خیمے غزہ نہیں پہنچائے جا سکے۔

مزید پڑھیے

Most Popular