Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

کشمیر: 34 سال میں 2348 خواتین شہید، 11 ہزار سے زائد جنسی ہراسانی کا شکار

سری نگر : مقبوضہ جموں وکشمیر میں ظالم بھارتی فورسز نے 34 سال میں 2ہزار 348سے زائد خواتین کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق 1989 سے اب تک 11 ہزار 256 سے زائد خواتین کی بے حرمتی کی گئی۔ 34 برس سے جاری فورسز کی کارروائیوں کے دوران 22 ہزار 952 سے زائد خواتین بیوہ ہوئیں۔ بتایا گیا ہے کہ ہندوستان خواتین کی عصمت دری کو مقبوضہ علاقے میں ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ 63 سالہ معمر آسیہ اندرابی ، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین سمیت دو درجن سے زیادہ خواتین گزشتہ 5 سال سے بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند ہیں۔ کشمیری خواتین کو ان کے پیاروں کے قتل ، گرفتاریوں اور دوران حراست جبری گمشدگیوں کے ذریعے ذہنی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔بھارتی فوجی کشمیریوں کی تذلیل کیلئے خواتین کوروزانہ کی بنیاد پر جنسی طور پر ہراساں کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کو کشمیری خواتین کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور انکے خلاف گھنائونے جرائم کو روکنے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھانا چاہیے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular