
بیجنگ : چین میں عوامی احتجاج رنگ لے آیا۔ حکومت نے کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا۔ چین کے جنوبی شہر گوانگزو میں پابندیاں ہٹانے کے بعد لوگ اپنے کام پر واپس آگئے۔ پابندیوں میں نرمی کا دائرہ مزید شہروں اور اضلاع تک بڑھایا گیا ہے۔ جبکہ بیجنگ اور شنگھائی میں بھی لاک ڈاؤن ختم کر کے کاروباری مراکز دوبارہ کھولنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ مختلف شہروں میں اب باقاعدہ کوویڈ ٹیسٹ لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ تاہم بیجنگ میں عوامی مقامات پر جانے والے باشندوں کو کام کرنے سے 48 گھنٹے قبل کووڈ کا منفی ٹیسٹ درکار ہوگا اور اس کےبعد ہی وہ دوبارہ پرہجوم مقامات پر جاسکیں گے۔ نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان سن چنلین نےکہا ہے کہ نئی وبا کا اہم کردار اومیکرون ویریئنٹ ہے اب کمزور ہورہا ہے اور ویکسین کا عمل بھی بہتر ہورہا ہے جس کی وجہ سے پابندیوں میں نرمی کی جارہی ہے۔


































