Tue Nov 10, 2026

تہران کی 7 شرائط تسلیم کرنے اور ہتھیار ڈالنے کا وقت آگیا، محسن رضائی کا واشنگٹن کو پیغام مکہ معاہدہ سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری کی علامت ہے، اسحاق ڈار عرب اتحادی ممالک ایران کے خلاف جنگ کے اخراجات ادا کریں، ٹرمپ غزہ: بارشوں نے پہلے سے تباہ حال صورتحال مزید بدتر کردی، تودے گرنے سے 5 فلسطینی شہید امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کو عہدے سے ہٹایا جائے، ڈیموکریٹس کا مطالبہ، مواخذے کی حمایت کا اعلان امریکی صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ کیخلاف غزہ میں ہولناک مظالم پر مقدمہ کا فیصلہ اسرائیلی صدر نے نیتن یاہو کے حریف سابق آرمی چیف آئزن کوٹ کو حکومت بنانے کی دعوت دیدی بحرین، زیرحراست شیعہ مذہبی رہنماؤں کی حمایت میں مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے امریکا کے سامنے واضح طور پر دو راستے رکھے ہیں، جنگ کا خاتمہ یا مزید جنگ، عباس عراقچی امریکا نے ایران پر عراق سے زمینی حملے کا منصوبہ بنایا تھا، عراقی وزیراعظم تل ابیب کے نواحی شہر بات یام کی ایران کے خلاف 25 کروڑ شیکل ہرجانے کی درخواست امریکا ناکہ بندی سے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا، پاکستان انقلاب جنگ شروع کرو گے تو تباہ کن ردعمل ملے گا، محسن رضائی کا امریکا کو انتباہ امریکا نے ایران سے روانہ ہونے والے تجارتی جہاز کو نشانہ بنادیا سعودی فضائیہ کا یمن پر وحشیانہ حملہ، 33 افراد شہید، 39 زخمی

روزانہ کی خبریں

تہران کی 7 شرائط تسلیم کرنے اور ہتھیار ڈالنے کا وقت آگیا، محسن رضائی کا واشنگٹن کو پیغام

تہران : ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی نے امریکہ سے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ وہ تہران کی سات شرائط تسلیم کرتے ہوئے ہتھیار ڈال دے اور فرضی مذاکرات کے حوالے سے جعلی خبریں پھیلانا بند کرے۔ محسن رضائی کا کہنا ہے کہ امریکہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جو جنگ شروع کی تھی، اس نے امریکی انتظامیہ کو پہلے ہی شدید نقصان پہنچا دیا ہے، لیکن وائٹ ہاؤس ایک مایوس جواری کی طرح اپنی شکست تسلیم کرنے سے انکار کر رہا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ واشنگٹن کو اب فرضی مذاکرات سے متعلق جھوٹی خبریں بنانا بند کر دینی چاہئیں، مغربی ایشیا میں نئے عالمی و علاقائی نظام کے ظہور کو تسلیم کرنا چاہیے اور جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کی جانب سے بار بار پیش کی جانے والی سات شرائط مان لینی چاہئیں۔ میجر جنرل محسن رضائی نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف جنگ امریکی حکومت کو پہلے ہی تباہ کر چکی ہے، لیکن واشنگٹن ایک مایوس جواری کی طرح ہاتھ پاؤں مار رہا ہے۔ اب اپنی شکست تسلیم کرو، فرضی مذاکرات کے بارے میں جعلی خبریں پھیلانا بند کرو، مغربی ایشیا میں نئے نظام کے قیام سے انکار چھوڑ دو۔

مزید پڑھیے

Most Popular