Wed Oct 28, 2026

ماسکو : ایرانی صدر کی روسی ہم منصب اور امیر قطر سے ملاقات پاک افغان سرحد پر اشتعال انگیزی، ایک شہری جاں بحق، 5 زخمی بہت سے لوگ چاہتے تھے کہ بانی کی بہنیں خاموش رہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس پائیدار امن کے لیے نئے علاقائی سکیورٹی ڈھانچے کی ضرورت ہے، انتونیو گوتریس ایران کے بغیر خلیج فارس میں پائیدار امن وسلامتی ممکن نہیں، عمانی وزیر خارجہ اردنی فوج کے شام میں فضائی حملے، 7 افراد جاں بحق، 3 زخمی رہبر معظم مکمل صحت مند ہیں، انہیں ملکی معاملات پر مکمل گرفت حاصل ہے، قالیباف یمن کی فوجی صلاحیتوں کو کم تر سمجھنا مخالفین کے لیے مہنگا ثابت ہو سکتا ہے، انصار اللہ طاقتور ایران، سائنسی و تکنیکی طاقت کی بنیاد پر مضبوطی سے کھڑا ہے: ولی امر مسلمین ایران مسلم ممالک کے درمیان اتحاد، سلامتی اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے تعاون پر تیار ہے، پزشکیان تہران : 4 ملکی اجلاس کا امن و سلامتی کے فروغ کے لیے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ایران نے جارحیت کی صورت میں ممکنہ اہداف واضح کردئے ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کی تیاری مکمل ’بحری قزاق‘ کون ہے؟ اسماعیل بقائی نے ٹرمپ کے بیان سے روبیو کو جواب دیدیا امریکا مخالف لولا دی سلوا چوتھی بار برازیل کے صدر منتخب

روزانہ کی خبریں

بہت سے لوگ چاہتے تھے کہ بانی کی بہنیں خاموش رہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

اسلام آباد: قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی پر برس پڑے۔ سینیٹ اجلاس سے خطاب میں علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ بہت سے لوگ چاہتے تھے کہ بانی کی بہنیں خاموش رہیں اور کچھ بھی نہ بولیں۔ انہوں نے کہا کہ اب جب خیبر پختونخوا میں حکومت گرادی گئی ہے تو کہاں ہیں پارٹی کے بولنے والے؟ وہ کیوں نہیں بولتے، کیوں آواز نہیں اٹھاتے، کیوں وہ جاکر پٹیشن دائر نہیں کرتے۔ سینیٹر راجا ناصر عباس نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی لاپتہ ہیں، کسی کو معلوم نہیں کہ وہ کہاں ہیں، وزیراعلیٰ کی رہائی کے لیے اور اپنے اسپیکر کے لیے یہ لوگ کیوں نہیں بولتے، جائیں اور پٹیشن دائر کریں۔ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارٹی کو جانا چاہیے، یہ سب لوگ کیوں نہیں جاتے؟ سب خاموش ہیں، یہ اٹھیں اور پٹیشن دائر کریں، پی ٹی آئی کو عدالت جانا چاہیے۔

مزید پڑھیے

Most Popular