
دوحہ : قطر میں ورلڈ کپ کے دوران فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے کئی ممالک کے شائقین نے فلسطینی پرچم لہرا کر قابض اسرائیل کے خلاف اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ شائقین نے فلسطینی پرچم لہرانے کے ساتھ فلسطین کے حق میں نغمے بھی گائے اور نعرے لگاکر اسرائیل سے اپنی بیزاری کا اظہار کیا۔ اسرائیلی ٹی وی کی براہ راست نشریات کے دوران بھی بعض شائقین نے نہ صرف فلسطینی پرچم لہرائے بلکہ اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے حق میں شدید نعرے بھی لگائے۔


































