
مظفر آباد: آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن کے تیسرے اور آخری مرحلے میں بھی تحریک انصاف نے میدان مارلیا۔ میر پور ڈویژن میں 1083 نشستوں کیلئے ووٹ ڈالے گئے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی تحریک انصاف نے 313 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی۔ 313 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ مسلم لیگ نون 230 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔ پیپلز پارٹی 139 نشستوں کے ساتھ چوتھے نمبر ہے۔ باقی نشستیں مسلم کانفرنس۔ تحریک لبیک پاکستان ْجماعت اسلامی نے جیت لیں۔ الیکشن کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں بھی تحریک انصاف کا ہی پلڑا بھاری رہا تھا۔


































