
تل ابیب: اسرائیلی حکام نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مزید 7ہزار مکانات پر مشتمل نئی بستی قائم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ یہ مکانات القدس سے 12 کلومیٹر جنوب میں واقع افرات بستی میں تعمیر کیے جائیں گے۔ یہ اقدام اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسی کا حصہ ہے۔ اسرائیلی سپریم کورٹ نے یہودی بستیوں کے توسیعی منصوبے کو روکنے کے لیے فلسطینیوں کی جانب سے جمع کرائی گئی اپیل کو مسترد کر دیا تھا۔


































