
بغداد : سینئرعراقی قانون ساز کا کہنا ہے کہ عدلیہ قاسم سلیمانی قتل کیس میں سابق وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر سکتی ہے۔ قانون اتحاد کے رکن فضیل زریجاوی نے بتایا کہ 55 سالہ مصطفیٰ الکاظمی اس وقت امریکی سفارت خانے کی حفاظت میں بغداد کے انتہائی سیکیورٹی والے گرین زون میں مقیم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس بات کے امکانات بہت زیادہ ہیں کہ کاظمی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے اوران سے صدی کے سب سے بڑے جرم۔ سرکاری خزانے سے اربوں ڈالر کی لوٹ مار اور اور دو اعلیٰ شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے پر پوچھ گچھ کی جائے گی۔


































