Thu Nov 26, 2026

حماس کی اپنے رہنماؤں کے تازہ اسرائیلی حملوں میں قتل کی مذمت، جنگ بندی کے ضامن ممالک سے مداخلت کا مطالبہ آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول مزید سخت، نئے نگرانی اور دفاعی نظام نصب کرنے کا اعلان یوکرین جنگ میں 7 لاکھ سے زیادہ روسی فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف بندرگاہ کے بدلے بندرگاہ، یمنی فوج نے جدہ اور جازان کو نشانہ بنا دیا ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کی اعلیٰ قیادت کو قتل کرنے کے امکان پر غور آبنائے ہرمز میں دو امریکی ڈرون لوکاس اور ایم کیو 9 تباہ کر دیئے، ایران جرمنی میں گھریلو تشدد کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ، متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار سے متجاوز امریکی عوام ایران کخلاف جنگ ​​کا فوری خاتمہ چاہتے ہیں، سروے رپورٹ ایران کی 7 شرائط پوری ہونے تک امریکا سے مذاکرات نہیں ہوں گے، قالیباف امریکی محاصرے کو توڑنے کے لیے پُرعزم ہیں، محسن رضائی پہلا پاکستانی محمد ذیشان علی خلا میں پہنچ گیا آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف سعودی دارالحکومت ریاض کی بلند ترین عمارت پر ایک ہفتے میں دوسری بار حملہ امریکہ کے ساتھ مل کر ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری کر رہے ہیں، اسرائیلی وزیر جنگ کا دعویٰ دہشت گردی، نفرت انگیز تقاریر سمیت ہماری 4 ریڈ لائنز ہیں، محسن نقوی

روزانہ کی خبریں

یوکرین جنگ میں 7 لاکھ سے زیادہ روسی فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف

ماسکو: روس کی جانب سے دو ہزار بائیس میں یوکرین پر حملے کے بعد اب تک اس جنگ میں 7 لاکھ سے زائد روسی فوجی مارے جاچکے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق لیک ہونے والے روسی سرکاری ڈیٹا پر مبنی ایک تجزیے میں انکشاف ہوا ہے کہ 2022 میں ماسکو کی جانب سے یوکرین پر بھرپور حملے کے آغاز سے اب تک تقریباً ساڑھے 7 لاکھ روسی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جو اوسطاً ہر 4 منٹ میں تقریباً ایک ہلاکت کے برابر ہے۔روس کے اپوزیشن ذرائع ابلاغ ’میڈیا زونا‘ اور ’میڈوزا‘ نے رپورٹ کیا کہ ستمبر کے اختتام تک روس کے ادارہ شماریات ’روس اسٹیٹ‘ کی جانب سے 4 لاکھ 90 ہزار روسی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی تھی۔ تاہم دونوں اداروں کے مطابق رپورٹنگ میں ہونے والی تاخیر کو مدنظر رکھتے ہوئے اور دورانِ جنگ لاپتا قرار دیے جانے والے ان فوجیوں کو شامل کرنے کے بعد جن کے ہلاک ہونے کا قوی امکان ہے، جنگ کے آغاز سے اب تک روسی فوجی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ ایک چونکا دینے والی تعداد ہے جو 1980 کی دہائی میں افغانستان میں سوویت جنگ اور 1990 کی دہائی اور 2000 کی دہائی کے اوائل میں لڑی جانے والی دونوں چیچن جنگوں میں ہونے والی روسی ہلاکتوں سے بھی کہیں زیادہ ہے۔ روس اسٹیٹ نے جنگ سے ہونے والی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں پر پردہ ڈالنے کے لیے 2025 میں آبادیاتی اعداد و شمار شائع کرنا بند کر دیے تھے۔ میڈیا زونا، میڈوزا اور دیگر میڈیا اداروں نے یہ سرکاری ڈیٹا اس وقت حاصل کیا جب یوکرین نواز دو ہیکر گروپوں، بیلاروس کے ’سائبر پارٹیزنز‘ اور ’سائلنٹ کرو‘ نے رواں ماہ کے اوائل میں روس اسٹیٹ کے سرورز تک رسائی حاصل کی رپورٹ کے مطابق اموات کی رپورٹ شدہ تاریخوں اور اموات کے اندراج کی تاریخوں کے درمیان فرق کا تجزیہ کر کے اور ان کا موازنہ لاپتا فوجیوں کے رشتہ داروں کی جانب سے شائع کردہ تلاش کے اشتہارات سے کر کے یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ ایسی اموات کی تعداد جو واقع تو ہو چکی ہیں لیکن تاحال سرکاری طور پر رپورٹ نہیں ہوئیں تقریباً 2 لاکھ 30 ہزار کے قریب ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular