Fri Oct 09, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

امریکی دباؤ پر حکومتی یوٹرن، روس سے رعایتی ایندھن حاصل کرنے کی تردید

واشنگٹن : امریکی دباؤ کام کرگیا, پاکستان نے روس سے رعایتی ایندھن حاصل کرنے کی تردید کردی۔ پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں کہا ہے کہ روس سے کوئی بھی رعایتی ایندھن لینے کی کوشش کر رہے ہیں نہ حاصل کر رہے ہیں۔ ہمیں روس سے جو بھی توانائی ملے گی اسے پراسیس کرنے میں کافی وقت لگے گا۔ بلاول بھٹو نے کہاکہ ہمیں انتہائی مشکل معاشی صورتحال، افراط زر، ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہے، لیکن توانائی کے عدم تحفظ کے پیش نظرہم اپنے علاقوں کو وسعت دینے کے لیے مختلف راستے تلاش کر رہے ہیں جہاں سے ہم اپنی توانائی حاصل کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیرمملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے دورہ روس کے بعد پانچ دسمبر کو نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ ان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا اور روس پاکستان کو رعایتی قیمت پر خام تیل اور ڈیزل فراہم کرے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular