واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو امریکا نئے سال کے بعد ایران کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کر دے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ فی الحال ایسے کوئی آثار دکھائی نہیں دیتے کہ ایران معاہدے کے لیے تیار ہے۔ ان کے مطابق ایرانی حکام مسلسل باتیں کر رہے ہیں، لیکن ان کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں۔ امریکی صدر نے مزید دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے امریکی بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کی تو امریکا ایرانی جہازوں کو ڈبو دے گا۔

































