Thu Oct 08, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی جرائم کے شواہد پر مبنی دستاویزات بین الاقوامی فوجداری عدالت کے حوالے

ہیگ : فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے فلسطینیوں کیخلاف صیہونی جرائم کے شواہد پر مبنی دستاویزات بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان کے حوالے کردیں۔ریاض المالکی نے دی ہیگ میں کریم خان کے ساتھ ملاقات کی اور ان پر زور دیا کہ فلسطین نے آئی سی سی اور پراسیکیوٹر آفس کو دستاویزی معلومات جمع کرانے کے لیے تعاون جاری رکھا ہوا ہے۔ یہ معلومات ثابت کرتی ہیں کہ اسرائیلی فوجی اور سویلین حکام نے فلسطینی عوام کیخلاف سنگین اور مسلسل جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔اور یہ تمام جرائم آئی سی سی کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔ انہوں نے انتہاپسند حکومت کو جنگی جرائم کا جوابدہ ٹہرانے کیلئے آئی سی سی کی اہمیت اور اس کے کردار پرزور دیا۔ فلسطینی وزیر نے کہا کہ مجرموں کو بین الاقوامی انصاف کے کٹہرے میں لانے سے فلسطینی عوام کے تحفظ اور ان کے خلاف ہونے والے جرائم کو روکنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے آئی سی سی پراسیکیوٹر سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین کا دورہ کریں اور انصاف کے حصول کے لیے تمام ضروری ذرائع اور ترجیحات فراہم کریں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular