
برسلز : یورپی ممالک ایک بار پھر قدرتی گیس کی قیمت کی حد مقرر کرنے کے معاہدے میں ناکام ہو گئے۔ یورپی یونین کے وزرائے توانائی کا برسلز میں اجلاس ہوا جس میں گیس کی قیمت کی حد پر اختلافات دور کرنے کی کوشش کی گئی اور جائزہ لیا گیا کہ کس طرح یورپ میں توانائی کے بحران کو کم کیا جائے۔ ایک ساتھ گیس خریدنے کے طریقے تلاش کیے جائیں اور قابل تجدید توانائی کی تنصیبات کے لیے اجازت کو تیز کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے جائیں۔ تاہم اتفاق رائے تک پہنچنے کی کوششوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوا اور وزراء نے معاملہ اگلے ہفتے مذاکرات پر چھوڑ دیا۔ چیک وزیر صنعت جوزف سیکیلا نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمارا مقصد آئندہ اجلاس کے دوران تینوں معاملات کو ایک ساتھ منظور کرنا ہے۔


































