
واشنگٹن : امریکا نے خبردار کیا ہے کہ روس اور چین افریقا کو عدم استحکام سے دوچار کررہے ہیں۔امریکی سیکریٹری دفاع لائڈ آسٹن کا یہ بیان افریقی صدور سے ملاقات میں سامنے آیا۔ لائڈ آسٹن نے خبردار کیا کہ چین معاشی طاقت کے سبب افریقہ میں اثر ورسوخ بڑھا رہا، چینی اقدامات کبھی شفاف نہیں ہوتے جو تشویش کا سبب ہے انہوں نے روس پر افریقہ میں ہتھیاروں کے پھیلاؤ اور مسلح افراد کی تعیناتی کا الزام لگایا اور کہا کہ آج نہیں تو کل یہ اقدامات عدم استحکام کا باعث بنیں گے سیکریٹری دفاع نے کہا امریکا تین برسوں کے دوران افریقہ میں 55 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔


































