صنعا : یمن کے جنوب مغربی حصے میں بسوں اور ٹرکوں پر سعودی عرب کے ایک حملے میں 25 افراد جاں بحق یا لاپتا ہوگئے۔ یمنی فوج سے وابستہ ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ علاقے میں سعودی طیاروں کی مسلسل پروازوں کے سبب امدادی کارروائیوں اور لاپتا افراد کی تلاش میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے گذشتہ روز اس حملے کی اطلاع دی تھی، تاہم انھوں نے جانی نقصانات کے بارے میں کوئی اعداد و شمار فراہم نہیں کیے تھے۔

































