Thu Oct 08, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

سرحد پار دہشت گردی، پاکستان کی افغان پالیسی پر نظرثانی کی دھمکی

اسلام آباد :پاکستان نے دہشت گردی کے بڑھتے حملوں پر افغان پالیسی پر نظرثانی کی دھمکی دیدی وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کو دو ٹوک پیغام میں کہا ہے کہ بس بہت ہو چکا۔ پاکستان سرحد پار دہشت گردی مزید برداشت نہیں کرے گا۔ پاکستان کے پاس دہشت گرد تنظیموں کو پاکستان کے دشمنوں کی جانب سے مالی اور دیگر معاونت کے شواہد موجود ہیں، پاکستان ان کے خلاف کارروائی کا حق رکھتا ہے۔کابل کی سابقہ حکومت کے عناصر بھی دہشت گردوں کی مالی معاونت میں ملوث ہیں۔بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ان کی مالی معاونت کی جڑیں کاٹنا ہوں گی اور دہشت گرد کارروائیوں کے ذمے داران سے جواب طلب کرنا ہو گا۔ پاکستان کابل کی طالبان حکومت کے ساتھ اپنی پالیسی پر نظر ثانی کر سکتا ہے، لیکن تعلقات توڑنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular