
مظفرآباد: اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحٰہ نے وفد کے ہمراہ پاکستان کے زیر انتظام آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا ہے۔ سیکریٹری جنرل او آئی سی نے لائن آف کنٹرول پر چکوٹھی سیکٹر کا دورہ کیا اور سرحد پار فائرنگ سے متاثرہ کشمیری خاندانوں سے ملاقات کی۔حسین ابراہیم طحٰہ اور صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ایوانِ صدر میں پریس کانفرنس بھی کی۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آج آزاد کشمیر کی تاریخ کا بڑا دن ہے، او آئی سی کا وفد کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے آیا ہے۔


































