
تہران : ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ یورپی یونین اس کے رکن ممالک اور نیٹو کے رکن ممالک کو ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی فوجی کارروائی میں اپنے کردار اور شرکت پر جوابدہ ہونا چاہیے۔
اسماعیل بقائی نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے کا بیان واضح اعتراف ہے کہ یورپ نے ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ میں جان بوجھ کر اور فعال طور پر حصہ لیا، حالانکہ جنگ کے دوران اس کی بارہا تردید کی جاتی رہی۔ یورپی حکومتوں کی فوجی، سیاسی، لاجسٹک یا دیگر معاونت کے نتیجے میں ایران میں ہلاکتیں اور تباہی ہوئی، یورپی حکومتوں کی معاونت سے ہلاکتوں اور تباہی کی تحقیقات ہونی چاہئیں، ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور دیگر مشکلات کو بھی یورپی حکومتوں کی معاونت کے تناظر میں دیکھنا چاہیے۔ بقائی نے کہا کہ یورپی شہریوں کو اپنی حکومتوں سے اس جنگ کی حمایت یا اس میں شرکت سے متعلق فیصلوں پر جواب طلب کرنے کا حق ہے۔

































