
تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی فضائیہ کے کمانڈر کے مشیر علی بلالی نے کہا ہے کہ ایران کے پاس اتنے میزائل موجود ہیں کہ وہ کئی سال تک موجودہ رفتار سے میزائل حملے جاری رکھ سکتا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق علی بلالی نے کہا کہ ایران دشمن کو سبق سکھانے کے لیے جتنے میزائل ضروری ہوں گے، اتنے داغے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حملوں کا جواب نہ دینے کا دور ختم ہو چکا ہے۔

































