
راولپنڈی : بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق فورسز خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے ٹھکانے پر پہنچیں تو انہوں نے فائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں دس دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ دو دہشت گرد موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ دہشت گردوں سے دیسی ساختہ بم، اسلحہ اور گولہ بارود کا بھاری ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا جبکہ مفرور دہشتگردوں کا سراغ لگانے کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔دہشت گرد معصوم شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن، استحکام اور ترقی سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔


































