
تہران: ایران نے فرانس میں طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس کے مبینہ طاقت کے بے جا استعمال پر فرانسیسی سفیر کو طلب کرلیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے مظاہرین کے زخمی ہونے اور پانچ ہزار سے زائد افراد کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، واقعات کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ایران نے فرانسیسی حکومت سے پرامن اجتماع کے حق اور طلبہ کے بنیادی حقوق کا احترام کرنے پر بھی زور دیا ہے۔


































