Wed Oct 07, 2026

ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر آبنائے ہرمز مکمل طور پر ایرانی فوج کے کنٹرول میں ہے، ایرانی جنرل سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مؤثر کارروائیاں، 18 خوارج ہلاک میدان ہمارے کنٹرول میں ہے، ریاض جھوٹ کے ذریعے اپنی شکست نہیں چھپا سکتا، انصار اللہ یمن میں شدید لڑائی، سعودی نواز فورسز کے پیشرفت کے دعوے، انصار اللہ نے حملے پسپا کردیے امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان مکہ معاہدہ، سعودی عرب کو فوجی دستے اور دفاعی صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ امریکا پر عدم اعتماد کے سبب مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، ایرانی صدر دنیا کے تیل کے ذخائر خوفناک حد تک کم ہوگئے، سربراہ آرامکو طالبان سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ سمیت 4 رہنماوں کے وارنٹس منظر عام پر لانے کا حکم عراق میں امریکی فوج کی موجودگی کے نقصانات کا حساب لیا جائے، ایرانی وزارتِ خارجہ ایران کو بغیر کسی قیمت کے دھمکیاں دینے کا دور ختم ہو چکا، پاسداران انقلاب ٹرمپ صرف اپنے تصور میں ایران کیخلاف فتح حاصل کرسکتے ہیں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مؤثر کارروائیاں، 18 خوارج ہلاک

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 18 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کیخلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کر کے 13 خوارج کو ہلاک کر دیا، سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور گردونواح میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسزنے فتنہ الخوارج کی نقل و حرکت پر مسلسل نگرانی رکھتے ہوئے ان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی۔
دوسری جانب سکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف بھی موثر کارروائیاں جاری ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقوں سیاپشت اورکلی گشتری میں سکیورٹی فورسزنے فتنہ الہندوستان کیخلاف آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا، ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔
سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے، دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular