
قصور : بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری شہید ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے پاک بھارت بین الاقوامی سرحد قصور کے قریب 3 پاکستانی شہریوں پر فائرنگ کی، لدھڑ گاؤں کے 3 پاکستانی شہری بارڈر پلر سے چند قدم آگے ہی بڑھے تو بی ایس ایف نے بغیر وارننگ ٹارگٹ کیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلااشتعال فائرنگ سے 2 شہری جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا، تینوں شہری نہتے تھے۔ سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونیوالوں میں عظمت رسول اور محسن جٹ کا تعلق جٹاں والی حویلی لدھڑ سے ہے۔


































