
صنعا: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نےکہا ہے کہ ہم سعودی عرب کو مکہ مکرمہ، زائرینِ بیت اللہ، مدینہ منورہ اور مسجد نبوی ﷺ پر کسی بھی قسم کے حملے کا مکمل ذمہ دار سمجھتے ہیں۔ ہم کسی بھی ایسی کوشش سے بھی خبردار کرتے ہیں جس کے ذریعے اس طرح کے کسی اقدام کی ذمہ داری یمن کی مسلمان عوام پر ڈالنے کی کوشش کی جائے۔ سعودی عرب کی جانب سے اس دعوے کو بار بار دہرانا اسلامی دنیا کی رائے عامہ کو اپنے حق میں متحرک کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔


































