
مقبوضہ بیت المقدس : یہودی تہواروں کے دوران 11 ہزار 409 اسرائیلیوں نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں دھاوا بولا۔ فلسطینی حکام کے مطابق یہ تعداد 12 ستمبر سے یکم اکتوبر تک کی مدت کے دوران سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صرف تہوار کے ابتدائی پانچ روز میں 9 ہزار 138 افراد مسجد اقصیٰ کے احاطے میں گھسے، اور مذہبی رسومات بھی ادا کی گئیں۔ فلسطینی حکام کے مطابق مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے والوں میں اسرائیلی وزرا، مذہبی شخصیات اور سیاسی رہنما بھی شامل تھے، جبکہ فلسطینی اور اردنی حلقے ان کارروائیوں کو تاریخی حیثیت کی خلاف ورزی قرار دیتے رہے ہیں۔


































