
کابل : طالبان نے جنوبی ایشیا کا ایک نقشہ جاری کیا ہے جس میں جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ جبکہ لداخ کوچین کے زیرکنٹرول علاقہ دکھایا گیاہے۔ کابل کے ایک چوک میں نصب دنیا کے نقشے ”گلوب” کا افغان حکمران نے افتتاح کیا۔ نقشے میں کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھانے پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے جس نے گزشتہ سات دہائیوں سے زیادہ عرصے سے جموں و کشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے۔


































