
کابل : افغانستان کے صوبے سمنگان میں مدرسے کے اندر دھماکے سے سولہ افراد جاں بحق اور ستائس زخمی ہوگئے۔ افغان شہر سمنگان میں دھماکا مدرسے کے احاطے میں اس وقت ہوا جب ہوا تقریب کیلئے طلبا اور دیگر افراد جمع تھے۔ زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر طلباء ہیں۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ آس پاس کی عمارتوں اور گاڑیوں کی شیشے ٹوٹ گئے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک کئی لاشوں اور زخمیوں کو لایا گیا۔ کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔


































