Tue Nov 24, 2026

فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف شدید احتجاج ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ غیر مجاز راستے سے گزرنے کی کوشش، آبنائے ہرمز میں دو سپر ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے جنگ ختم نہیں ہوئی کہ دوبارہ شروع کرنے کی دھمکی دی جا رہی ہے، ایرانی میڈیا کا ٹرمپ کو جواب معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال پر جنگ دوبارہ شروع کردینگے، ٹرمپ کی ایران کو دھمکی مشہد میں چاقوؤں سے پولیس اہلکاروں پر حملہ، دونوں حملہ آور قابو کر لیے گئے ایران سے ایٹمی تعاون جاری رکھیں گے، روس کا اعلان اسرائیل کا امداد تقسیم کرنیوالی گاڑی پر حملہ، 3 فلسطینی شہید، متعدد زخمی مکہ مکرمہ کو یمن سے نہیں سعودی حکمرانوں سے خطرہ ہے، ترجمان یمنی فوج ایران کا بحرین میں امریکی اڈوں پر جوابی حملہ، بھاری نقصان افزودہ یورینیم کے ذخائر کو ایران سے باہر نہیں بھیجا جائے گا، عباس عراقچی ایرانی فوج نے امریکی ایف 16 لڑاکا طیارے کو میزائل سے نشانہ بنایا

روزانہ کی خبریں

افزودہ یورینیم کے ذخائر کو ایران سے باہر نہیں بھیجا جائے گا، عباس عراقچی

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخائر ملک سے باہر نہیں بھیجے جائیں گے، تاہم اس معاملے پر موجود تنازع کا قابلِ قبول حل نکالنا ممکن ہے۔
ایران کے سرکاری اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عراقچی سے تقریباً 400 کلوگرام 60 فیصد افزودہ یورینیم کے مستقبل کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے کسی متفقہ فارمولے تک پہنچا جا سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس معاملے میں ایران کی دو بنیادی ’سرخ لکیریں‘ ہیں، پہلی یہ کہ جوہری مواد ایران سے باہر منتقل نہیں کیا جائے گا اور دوسری یہ کہ موجودہ ذخائر کو ایران کی ضروریات کے مطابق استعمال کیا جائے گا۔
عباس عراقچی کے مطابق مختلف ثالثوں نے متعدد تجاویز پیش کی ہیں جن میں سے بعض قابلِ غور ہیں، لیکن یورینیم کے ذخائر کا معاملہ دیگر متنازع نکات سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے بقول اس مسئلے کا حل ایک جامع پیکج معاہدے کے تحت ہی ممکن ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ تہران کی جانب سے امریکہ سے پہلی توقع یہ ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ واضح طور پر یہ اعلان کریں کہ وہ معاہدہ چاہتے ہیں اور اعتماد سازی کے عملی اقدامات کریں تاکہ ایران کو مذاکرات میں امریکا کی سنجیدگی کا یقین ہو سکے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور مذاکرات کے آغاز سے متعلق ایران کی دو روزہ تجویز اب بھی میز پر موجود ہے۔ ان کے مطابق اگر امریکہ مطلوبہ یقین دہانیاں فراہم کرے تو ایران اگلے روز آبنائے ہرمز کھول سکتا ہے اور مذاکرات شروع ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular