Fri Oct 09, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

مسلط کردہ یمنی حکومت کو مضبوط بنانے کیلئے سعودیہ کی ایک ارب ڈالر کی امداد

ریاض : سعودی عرب اپنی سرپرستی میں قائم کی گئی یمنی حکومت کو مضبوط بنانے کیلئے ایک ارب ڈالرکا اقتصادی پروگرام اسپانسر کرے گا۔ ریاض میں عرب مالیاتی فنڈ نے اقتصادی و مالیاتی و کرنسی اصلاحات پروگرام کی مدد کے لیے یمنی حکومت کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے یہ معاہدہ یمنی حکومت کی مالی پوزیشن بہتر بنانے، مالیاتی و بینک سیکٹر کو جدید خطوط پر استوار کرنے، پرائیویٹ سیکٹر کے لیے ماحول سازگار بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔ یہ معاہدہ پائدار اقتصادی ترقی کیلئے جاری اصلاحات میں مدد کیلئے بھی موثر کردار ادا کرے گا۔
یاد رہے کہ 26 مارچ دو ہزار پندرہ کو سعودی اتحاد نے یمن پر جارحیت شروع کی تھی اور اس وقت سے اب تک ہزاروں یمنی عام شہری شہید وزخمی ہو چکے ہیں، یہی نہیں سعودی اتحاد نے امریکہ اور اپنے اتحادی ممالک کی حمایت سے یمنی عوام کا محاصرہ بھی کر رکھا ہے اور وہ غذائی اشیا اور دوائیں نیز ایندھن تک یمن منتقل نہیں ہونے دے رہا ہے۔
سعودی اتحاد نے یمن کی بنیادی اور اقتصادی تنصیبات کو تباہ کرنے کیساتھ ساتھ اسکول، مدارس اور طبی مراکز کو بھی نہیں بخشا اور مساجد پر بھی حملے کئے لیکن اس کے باوجود سعودی اتحاد یمن میں اپنا کوئی مقصد حاصل نہیں کر سکا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular