
غزہ : غزہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور فضائی حملوں کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے، شہداء میں خان یونس کے جنوب میں قیزان رشوان کے علاقے میں ڈرون حملے میں شہید ہونے والا شخص بھی شامل ہے۔ نابلس کے شمال مغرب میں واقع برقہ کے فلسطینی شہری اپنے زیتون کے باغات میں فصل کی کٹائی کر رہے تھے کہ اسرائیلی فورسز کی موجودگی میں آبادکاروں نے ان پر حملہ کردیا۔


































