
تہران: ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ امریکا فوجی جنگ میں ناکام رہا اور اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا۔ محسن رضائی نے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے ایران کی معیشت سے متعلق دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی دباؤ اور دھمکیوں سے ایران پیچھے نہیں ہٹے گا. انہوں نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز دھمکی یا دباؤ کے ذریعے نہیں کھولی جائے گی، ایران نے اپنے مؤقف سے پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔


































