
میسور : ہندوستان کے صوبے کرناٹک کے شہر میسور میں ہندو توا عناصر سے مسجد سے مماثلت رکھنے والا بس اسٹاپ بھی برداشت نہ ہوا۔ کرناٹک کے رکن اسمبلی پرتاپ سمہا نے معاملہ کو اٹھایا تھا اورمذہبی منافرت پر مبنی مہم چلاکر اشتعال پھیلایا۔ ہندو توا عناصر کی شدید اشتعال انگیزی کے باعث انتظار گاہ بنانے والی کمپنی نے تین میں سے دو گنبدوں کو ہٹا دیا اور درمیان والے گنبد پر سرخ رنگ کردیا تاکہ وہ برعکس نظر آئے۔ بس اسٹاپ کو تعمیر کروانے والے بی جے پی کے ہی رکن رام داس نے کہا کہ بس انتظار گاہ کا ڈیزائن میسور پیلس کی طرز پر بنایا گیا تھا۔


































