
ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک بار پھر ایٹمی جنگ کا اشارہ دیکر دنیا میں تشویش کی لہر دوڑادی۔ روس کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے خطاب میں ولادیمیر پیوٹن نے کہاکہ یوکرین کی جنگ کافی طویل ہو سکتی ہے اور اس میں جوہری ہھتیاروں کے استعمال کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ ہم پاگل نہیں ہو گئے۔ ہمیں احساس ہے کہ جوہری ہتھیار کیا ہوتے ہیں۔ ہمارے پاس ان کی ایسی جدید اقسام موجود ہیں جو کسی اور ملک کے پاس نہیں لیکن ہم ان کو دنیا میں ریزر کے طرح استعمال نہیں کرنا چاہتے۔ مغربی حکام کا خیال ہے کہ پیوٹن نے ابتدائی طور پر تیزی سے فتح کا منصوبہ بنایا تھا۔ فروری میں یوکرین پر حملے کے بعد سے روس کی ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔


































