Fri Oct 09, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

کورونا وبا کے دوران اقلیتوں کو ہدف بنانے میں بھارت سرفہرست، رپورٹ

بھارت میں اقلیتوں پر حملے کوئی نئی بات نہیں ہیں لیکن کورونا بحران کے دوران بھارت اقلیتوں کو ہدف بنانے والوں میں پہلے ملک پر ہے۔ یہ انکشاف امریکہ کے تھنک ٹینک ’پیو ریسرچ سینٹر‘ نے اپنی رپورٹ میں کیا، رپورٹ کے مطابق کورونا بحران کے دوران بھارت میں مذہبی بنیاد پر اقلیتوں کو سب سے زیادہ نشانہ بنایا گیا۔ بھارت دنیا میں سب سے خراب کارکردگی والے ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ پیو ریسرچ سینٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2020ء میں بھارت دنیا کے ان ممالک میں سب سے اوپر تھا جہاں وباء کے پس پشت اقلیتوں کو ہدف بنایا گیا۔ اس کے لئے سوشل میڈیا پر کئی طرح کی مہم بھی چلائی گئی۔ تحقیق کے مطابق کورونا وباء کے دوران الگ الگ طرح کے ہیش ٹیگ چلا کر اقلتیوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں ’’کورونا جہاد‘‘ جیسے ہیش ٹیگ بھی شامل ہیں۔
پیو ریسرچ سینٹر نے مجموعی طور پر دنیا کے 198 ممالک کو اپنی تحقیق کے دائرے میں لیا۔ ان میں سب سے خراب کارکردگی بھارت کی رہی۔ اسٹڈی میں ایسے 11 ممالک کو الگ کیا گیا ہے جنہوں نے ایس ایچ آئی (سوشل ہاسٹلٹیز انڈیکس) میں سب سے خراب کارکردگی کی ہے۔ اس میں بھارت کو نائیجیریا، افغانستان، اسرائیل، مالی، صومالیہ اور پاکستان سے بھی پیچھے دکھایا گیا ہے۔ اس فہرست میں مصر، لیبیا اور سیریا جیسے ممالک بھی شامل ہیں۔ فہرست میں پہلی رینکنگ کا مطلب سب سے خراب کارکردگی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular