
نیویارک: پاکستان نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ سے مزید تعاون بڑھانے کی اپیل کردی۔ پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سے ملاقات کی اور سیلاب متاثرین کی بحالی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ نے سیکریٹری جنرل کو امدادی اور بحالی کے کاموں میں مسلسل تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔ سیکریٹری جنرل نے جاری انسانی امدادی کاموں کے ساتھ ساتھ طویل مدتی بحالی۔ اور تعمیر نو کے لیے اقوام متحدہ کی مکمل حمایت اور تعاون کا اعادہ کیا، انہوں نے کہا کہ کانفرنس کی کامیابی اور پاکستان کی تعمیر نو ان کی اولین ترجیح ہے۔


































