
واشنگٹن: امریکا میں مسلمانوں اور دیگر برادریوں نے ہندوتوا انتہا پسندوں کی سرگرمیوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اسے روکنے کا مطالبہ کردیا۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر فرسکو میں مسلم اور عیسائی برادری نے ہندوتوا عناصر کیخلاف احتجاج کیا جس میں بدھ مت اور دلت برادری کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے کارکنوں نے بھی حصہ لیا۔ مظاہرین نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ہندوتوا عناصر کو اقلیتوں اور جمہوری اقدار کے لیے خطرہ تسلیم کرے اور ہندوتوا کی نفرت انگیزی کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ مظاہرہ ہندو تنظیم گلوبل ہندو ہیریٹیج کی فنڈ ریزنگ مہم کا ردعمل تھی جس میں ہندوستان میں پچھتر چرچز کی مسماری کیلئے فنڈز جمع کئے گئے۔


































