
برسلز: یورپی پارلیمنٹ نے یوکرین پرحملے کے باعث روس کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاست قرار دے دیا۔ یورپی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی قرارداد کے حق میں 494 اور مخالفت میں 58 ووٹ پڑے۔ 44 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ قراداد میں روس کو دہشت گردی کا ریاستی سرپرست قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یوکرین میں ماسکو کے حملے اور مظالم انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ تاہم اس قرارداد کی حیثیت علامتی ہے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ووٹنگ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ روس کو ہر سطح پر الگ تھلگ اور جوابدہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے امریکا اور دیگر ممالک پر زور دیا کہ وہ اس کی پیروی کریں۔


































