
ماسکو: روس نے اپنے تیل کی قیمت پر حد نافذ کرنے پر پیداوار بند کرنے کی دھمکی دیدی۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نےکہاکہ روس نہ صرف تیل کی پیداوار میں کمی کر سکتا ہے بلکہ وہ ایسے ملک کو فروخت کرنے سے بھی انکار کر دے گا جو روسی تیل پر مغرب کی قیمتوں کی حد نافذ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماسکو مغرب کی قیمتوں کی حد سے متاثر نہیں ہوگا اور حکومت کے مالی معاملات ٹھیک رہیں گے۔ انہوں نے مغرب کا اقدام احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ ایندھن کی قیمتیں ان لوگوں کے لیے آسمان کو چھو جائیں گی جنہوں نے قیمت کی حد مقرر کی ہے۔


































