
تہران : ایران نے دفاعی تنصیبات پر حملے کا منصوبہ ناکام بناکر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے نیٹ ورک کو گرفتار کرلیا۔ ایران کی انٹیلی جنس وزارت نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے تعلق رکھنے والے کئی ایجنٹوں کو گرفتار کیا ہے۔ یہ گروپ جعلی کمپنیوں اور سیکیورٹی مارکیٹنگ کے ذریعے دفاعی صنعتوں میں تخریب کاری کی کارروائیاں کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ گروپ کو دفاعی کمپنیوں کی معلومات اکٹھی کرنے پر شناخت کیا گیا۔ موساد نے ڈیٹا جمع کرانے کیلئے ایران میں کمپنی کی خدمات حاسل کی تھیں۔


































