
نابلس: فلسطین کے شہر نابلس میں صیہونی آبادگار نے درندگی کا مظاہر کرتے ہوئے دو بھائیوں کو شہید کردیا۔ فلسطینیوں کےقتل کا یہ واقعہ نابلوس کےجنوب میں زاتاراچیک پوسٹ کےقریب پیش آیا۔دونوں بھائی سڑک کےکنارے گاڑی کا ٹائر بدل رہے تھےکہ صیہونی آبادگار نے اپنی گاڑی ان پر چڑھا دی۔ جس سے محمد یوسف مطیر موقع پر شہید ہوگیا ۔ جبکہ مہناد کو اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔


































