
کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے بزرگ اپوزیشن رہنما اعظم سواتی پر صوبے میں درج تمام مقدمات ختم کرنے اور رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ لیکن صوبے میں مزید دو مقدمات درج کرکے ان کی رہائی کو ناممکن بنادیا گیا۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہاشم کاکڑ کے روبرو اعظم سواتی پر درج مقدمات کے حوالے سے سماعت ہوئی، اعظم سواتی کے بیٹے نے مقدمات کے خلاف درخواست دائر کی ہوئی تھی۔ بلوچستان میں اعظم سواتی پر پانچ مقدمات درج ہوئے تھے ۔ ادھر سندھ ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کیخلاف صوبے میں درج 6 مقدمات کے اندارج سے متعلق درخواست پر نوٹس جاری کردیے۔ سابق فوجی سربراہ کے خلاف ٹوئٹس پر سابق وزیراعظم عمران خان کی پارٹی کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کیخلاف مقدمات درج کئےگئےتھے۔


































