Thu Nov 19, 2026

جنگی کارروائیاں ختم کئے بغیر ایرانی ایٹمی تنصیبات کا معائنہ نہیں کیا جاسکتا، ایران، روس، چین ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی ایم کیو 9 ڈرون مار گرایا اسرائیلی فوج کی مشرقی علاقوں کی جانب پیش قدمی، غزہ میں ایک فلسطینی شہید، متعدد زخمی بلاول باتیں نہیں خیبر پختونخوا میں اپنا گورنر ہٹاکر پہلا قدم بڑھائیں، سینیٹر علامہ راجا ناصر لبنان، حزب اللہ اور تحریکِ امل کا مشترکہ اجلاس، اسرائیلی حملوں کے خاتمے اور ملکی خودمختاری کے تحفظ پر زور امریکا میں سائبر حملوں میں اضافہ، اہم تنصیبات نشانے پر، امریکی وزیر داخلی سلامتی کا اعتراف علماء کو پاگل پن پر مبنی سزائیں سنائی گئیں، الوفاق بحرین پاکستان کا فتح 3 سپر سونک کروز میزائل کا تجربہ یمنی فوج کا سعودیہ پر جوابی میزائل حملہ امریکی وزیر خارجہ نے ایران کے ڈرٹی بم حملے سے متعلق اپنے ہی میڈیا کی رپورٹس کو جھٹلادیا بحرین میں شیعہ علماء کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرے آیت اللہ وحید خراسانی حوزہ میں فقہ و اصول کے تدریسی شعبے کا اہم ستون تھے، ولی امر مسلمین آبنائے ہرمز میں اماراتی بحری جہاز پر حملہ، 11 افراد زخمی مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا بلاول بھٹو کی نااہلی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے، رانا ثنا اللہ

روزانہ کی خبریں

عمرِ انسان، امانتِ الهی ہے، ملکیت نہیں

انسان زندہ ہے اور اسے حقِ حیات حاصل ہے؛ لیکن یہ حیات اس کی ذاتی ملکیت نہیں، بلکہ اللہ تعالیٰ کی امانت ہے۔

انسان ان اموال و املاک کے اعتبار سے، جو اللہ تعالیٰ نے اسے عطا فرمائے ہیں، بظاہر مالک ہے؛ لیکن خود اپنی حیات کا مالک نہیں، بلکہ اپنی اصلِ حیات کے اعتبار سے امینُ اللہ ہے، اللہ تعالیٰ کی امانت کا امین ہے، مالک نہیں!

اس گفتگو کا بنیادی نکتہ یہ ہے کہ بعض امور ایسے ہیں جن میں ہم اللہ تعالیٰ کے امین ہیں۔ ہماری زندگی اللہ تعالیٰ کی امانت ہے اور وقت بھی اسی زندگی اور عمر کا ایک حصہ ہے۔

اب جب ہم اپنی عمر اور وقت صرف کرتے ہیں تو کیا ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ ہم اپنی زندگی کہاں صرف کر رہے ہیں؟ کیا ہم اسے صحیح مقام پر خرچ کر رہے ہیں یا بے جا صرف کر رہے ہیں؟ کیا اپنی عمر کو تحصیلِ علم میں صرف کر رہے ہیں یا محض روزمرہ کی معمولی مشغولیات میں گزار رہے ہیں؟

ہمیں یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ ہماری یہ علمی نشستیں اور مجالس بھی اللہ تعالیٰ کی امانت ہیں۔ ہماری گفتگو، باہمی ہنسی مذاق اور خوش گپیاں بھی اسی امانت میں شامل ہیں۔ یہ معمولی امور نہیں ہیں؛ ان سب کا حساب ہے، ان سب کا نامۂ اعمال ہے۔

یہ معاملہ مال و دولت جیسا نہیں کہ انسان اپنے مال کے ساتھ جب چاہے کوئی دل لگی یا مذاق کر لے؛ یہاں معاملہ عمر کا ہے، زندگی کا ہے، اور انسان اس زندگی کے بارے میں امینُ اللہ ہے۔

انسان کا ہر سانس ایک ذمہ داری ہے۔ اگر وہ اسے راہِ خدا میں صرف نہیں کرتا تو اس کے بارے میں بھی جواب دہ ہے!

لہٰذا انسان کو چاہیے کہ اپنے وقت اور عمر کو یوں ہی گزرنے نہ دے؛ نہ علم حاصل کیے بغیر، نہ کسی صاحبِ علم کی پرورش و تربیت کیے بغیر، نہ علم کو معاشرے میں نشر و عام کیے بغیر، اور نہ کسی معاشرے کی ہدایت و رہنمائی کا ذریعہ بنے بغیر۔

اگر انسان اپنی عمر اس طرح گزار دے تو روزِ قیامت اسے جواب دینا ہوگا؛ کیونکہ یہ عمر اس کی ذاتی ملکیت نہیں کہ جس طرح چاہے اسے صرف کرے۔

یہ عمر ہماری زندگی کا سرمایہ ضرور ہے، لیکن ہماری ملکیت نہیں؛ یہ اللہ تعالیٰ کی امانت ہے۔

ہمیں یہ حق حاصل ہے کہ اس زندگی سے استفادہ کریں، لیکن ہمیں یہ اختیار حاصل نہیں کہ اس امانت کو جس طرح چاہیں ضائع کر دیں۔ کیونکہ حقیقی مالک اللہ تعالیٰ ہے، اور یہ زندگی بھی اسی کی ملک ہے۔

عارف کامل حضرت آیت اللہ العظمیٰ عبداللہ جوادی آملی

مزید پڑھیے

Most Popular