Thu Nov 19, 2026

جنگی کارروائیاں ختم کئے بغیر ایرانی ایٹمی تنصیبات کا معائنہ نہیں کیا جاسکتا، ایران، روس، چین ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی ایم کیو 9 ڈرون مار گرایا اسرائیلی فوج کی مشرقی علاقوں کی جانب پیش قدمی، غزہ میں ایک فلسطینی شہید، متعدد زخمی بلاول باتیں نہیں خیبر پختونخوا میں اپنا گورنر ہٹاکر پہلا قدم بڑھائیں، سینیٹر علامہ راجا ناصر لبنان، حزب اللہ اور تحریکِ امل کا مشترکہ اجلاس، اسرائیلی حملوں کے خاتمے اور ملکی خودمختاری کے تحفظ پر زور امریکا میں سائبر حملوں میں اضافہ، اہم تنصیبات نشانے پر، امریکی وزیر داخلی سلامتی کا اعتراف علماء کو پاگل پن پر مبنی سزائیں سنائی گئیں، الوفاق بحرین پاکستان کا فتح 3 سپر سونک کروز میزائل کا تجربہ یمنی فوج کا سعودیہ پر جوابی میزائل حملہ امریکی وزیر خارجہ نے ایران کے ڈرٹی بم حملے سے متعلق اپنے ہی میڈیا کی رپورٹس کو جھٹلادیا بحرین میں شیعہ علماء کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرے آیت اللہ وحید خراسانی حوزہ میں فقہ و اصول کے تدریسی شعبے کا اہم ستون تھے، ولی امر مسلمین آبنائے ہرمز میں اماراتی بحری جہاز پر حملہ، 11 افراد زخمی مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا بلاول بھٹو کی نااہلی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے، رانا ثنا اللہ

روزانہ کی خبریں

جنگی کارروائیاں ختم کئے بغیر ایرانی ایٹمی تنصیبات کا معائنہ نہیں کیا جاسکتا، ایران، روس، چین

ویانا : روس، چین اور ایران کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) ایران کی جوہری تنصیبات کا معائنہ اسی صورت میں دوبارہ شروع کر سکتی ہے جب جنگی کارروائیاں مکمل طور پر ختم ہو جائیں اور ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کے تمام خطرات دور کر دیے جائیں۔
ویانا میں آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے دوران روسی وفد نے تینوں ممالک کی جانب سے مشترکہ بیان پیش کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جارحانہ کارروائیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی حقیقی رکاوٹوں اور طاقت کے استعمال کے مسلسل خطرے کو مدِ نظر رکھے بغیر جوہری حفاظتی اقدامات پر معمول کے مطابق عمل درآمد کے غیر مشروط مطالبات سے آئی اے ای اے کے معائنے مکمل طور پر بحال کرنے میں مدد نہیں ملے گی۔ بیان میں کہا گیا کہ معائنوں کی بحالی اسی صورت میں ممکن ہے جب جنگی کارروائیاں مکمل طور پر ختم ہو جائیں، دوبارہ جارحیت کے تمام خطرات دور کر دیے جائیں اور اس حوالے سے ٹھوس ضمانتیں فراہم کی جائیں کہ مستقبل میں اس نوعیت کے حملے یا حملوں کی دھمکیاں دوبارہ نہیں دہرائی جائیں گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular